5 اگست، 2023، 11:53 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85190263
T T
0 Persons

لیبلز

بائیولوجیکل  میڈيسن میں ایران دنیا کا پانچواں بڑا ملک

تہران-ارنا- ایران کے غذا و دوا ادارے کے سربراہ نے کہا ہے : ایران سے برآمد ہونے والی دواؤں کا بڑا حصہ حیاتیاتی دواؤں پر مشتمل ہے اور  اس شعبے میں علاقے میں ایران کی اہم پوزیشن ہے۔

        حیدر محمدی نے ہفتے کے روز دواسازی کے ایک کارخانے کے افتتاح کے موقع پر کہا: ایران کی بائیولوجیکل صنعت کافی مضبوط ہے اور کینسر، ایم ایس اور دیگر خاص و نادر بیماریوں کی دوائيں ملک کے اندر بنائي جاتی ہیں اور ہمسایہ ملکوں کو برآمد بھی کی جاتی ہيں۔

        انہوں نے کہا:  بہت سے ملک، بائیوٹکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی سے حیرت زدہ ہيں اور ہماری کوشش ہے کہ خاص قسم کی بیماریوں میں مبتلا تمام بیماروں کی دواؤں تک آسان دسترسی کے لئے تمام سرکاری ادارے اس شعبے میں تعاون کریں۔

        انہوں نے بتایا: حیاتیاتی دوائيں بنانے کے شعبے میں ایران دنیا کے پہلے پانچ بڑے ملکوں میں شامل ہے اور ہمیں  امید ہے کہ جلد ہی ہم دواؤں کے شعبے میں اپنے پیروں پر پوری طرح سے کھڑے ہونے کا جشن منائيں گے۔

        محمدی نے بتایا کہ آج ایران دوا برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے اور بہت سے پڑوسی ملک اور دیگر بہت سے ممالک ایران سے دوا اور خام مواد خریدنے کے خواہاں ہيں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .