ایران اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ بیلاروس کے وزرائے دفاع نے پیر کے روز تہران میں دفاعی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔

بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل آشتیانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ایران اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرنین گنادووچ نے ایران کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے  دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ 

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .