مختلف ممالک  پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں ایران کے تعاون کے خواہاں

مختلف ممالک نے ایران کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تہران (ارنا) ایران کے نیشنل پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے سی ای او نے کہا ہے کہ مختلف ممالک نے ایرانی پیٹرو کیمیکل پراڈکٹ، سازوسامان اور کیٹالسٹ کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مرتضی شاہمیرزائی کہا ہے کہ ایران کی  پیٹرو کیمیکل صنعت میں بے تحاشہ گنجائش موجود ہے اور آنے والے سالوں میں پیٹرو کیمیکل صنعت کی پیداواری صلاحیت میں متوقع اضافے کے پیش نظر ہمارا ہدف نئی مارکیٹوں کی تلاش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خام مال کی فروخت کو کم کر کے مختلف تیار شدہ پولیمر اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کریں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .