پاکستان میں یوم عاشورا پر فضا سوگوار

29 جولائی، 2023، 4:27 PM
News ID: 85183959
پاکستان میں یوم عاشورا  پر فضا سوگوار

پاکستان میں یوم عاشورا انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔

اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں عزاداران اہل بیت (ع) نے یوم عاشورکے موقع پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کی مظلومانہ شہادت پر سوگ منایا۔

پاکستان میں یوم عاشورا  پر فضا سوگوار

پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں جن میں، کراچی، ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، اسکردو، گلگت، حیدرآباد، نواب شاہ، بہاولپور، سکھر، ملتان، گجرات سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار اور میانوالی شامل ہیں ہزاروں پرجوش حسینی عزاداروں نے روتی آنکھوں اور لبیک یا حسین (ع) کے نعروں کے ساتھ نوحہ خوانی اور ماتم کی صورت میں اہل بیت (ع) کو پرسہ دیا۔

پاکستان میں یوم عاشورا  پر فضا سوگوار

پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ایرانیوں نے بھی  حضرت ابا عبداللہ حسین (ع) کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر مجالس کا انعقاد کیا۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے زیر انتظام ، سفارتخانے کے عملے، ایرانی اداروں کے عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں عاشورہ کی سہ پہر مجلس عزا منعقد کی گئی۔

حضرت ابا عبداللہ حسین (ع) کی شہادت کے سلسلے میں پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ کے شہروں میں واقع ایرانی قونصل خانوں اور ثقافتی مراکز میں بھی مجالس منعقد ہوئیں جن میں قونصل جنرل، ایران کے سفارت کاروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

پاکستان کے اہل تشیع اور اس ملک میں بسنے والے ایرانی آج رات شام غریباں بھی منعقد کریں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .