تہران (ارنا) تہران پہنچنے پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش کا خیر مقدم کیا۔ سترہ برس بعد لیبیا کے کسی بھی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ایک دوسرے سے مذاکرات کیے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سر فہرست رہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں قیام امن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش نے اپنے دورہ تہران کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ