ایرانی فائٹر نے صرف 3 منٹ میں اپنے کینیڈین حریف کو پچھاڑ دیا

ایرانی فائٹر مکسڈ مارشل آرٹ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں کینیڈین حریف کو شکست دے کر چیمپئن شپ بیلٹ کے حصول میں ایک قدم اور قریب پہنچ گئ‏ے۔

بینکاک- ارنا- ایرانی فائٹر امیر علی اکبری نے ایم ایم اے مقابلے کے دوران ہفتے کی صبح "ڈیسٹن جیسن" کا سامنا کیا اور وہ تین منٹ سے بھی کم وقت میں کینیڈین چیمپئن کو ناک آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے مشہور  لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ امیر علی اکبری کے کیرئیر میں 13 فتوحات شامل ہیں جبکہ وہ صرف 3  بار اپنے حریفوں سے ہارے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے انہیں اب اپنے طاقتور روسی حریف ایناتولی مالیخین کا مقابلہ کرنا ہوگا۔  

    ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .