27 جون، 2023، 9:26 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85152751
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نئے سفیر سینیگال روانہ ہوگئے

27 جون، 2023، 9:26 AM
News ID: 85152751
ایران کے نئے سفیر سینیگال روانہ ہوگئے

تہران، ارنا- سینیگال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر نے مشن پر روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور اپنے مشن کی تازہ ترین صورتحال اور اپنے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

سینیگال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر  حسن عسگری نے مشن پر روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ  حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور اپنے مشن کی تازہ ترین صورتحال اور اپنے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

امیرعبداللہیان نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقی ممالک بالخصوص سینیگال کے درمیان تعلقات کی ترقی اور توسیع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس ملک کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور بہتر بنانے کی کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس سے قبل عسکری ویانا اور کولمبو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانوں میں سیاسی مشیر، زگریب اور تبلیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .