30 مئی، 2023، 4:54 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85127023
T T
0 Persons

لیبلز

پڑوسیوں کیساتھ کشیدگی نہیں چاہتے ہیں: طالبان

تہران، ارنا – طالبان کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا موقف اور پالیسی یہ ہے ہم کسی فریق خاص طور پڑوسیوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات نہیں چاہتے ہیں۔

یہ بات بلال کریمی نے منگل کے روز افغانستان کے طلوع نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے حالیہ ایرانی اور افغان سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے پڑوسیوں یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے ہیں۔
کریمی نے کہا کہ کابل اور تہران حالیہ تنازع کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے بجائے بات چیت ایک معقول طریقہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی عمومی رائے اور پالیسی یہ ہے کہ وہ کسی فریق بالخصوص پڑوسیوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات نہیں چاہتے ہیں یہ چھوٹی سی جھڑپ جو ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ مقامی سطح پر ہوئی، دونوں اطراف کے حکام ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور جو بھی ہوا اس کا حل تلاش کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .