24 اپریل، 2023، 4:53 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85091482
T T
0 Persons

لیبلز

1402 میں پیٹرو کیمیکل کی صنعت کی گنجائش میں 3 ملین ٹن اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی قومی پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت کا تخمینہ 92 ملین ٹن لگایا گیا ہے اور سال کے آخر تک 3 ملین ٹن کے اضافے کے ساتھ یہ صلاحیت 95 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات مرتضی شاہمیرزایی نے آج بروز  پیر ایرانی پیٹرو کیمیکل صنعت کی 14ویں بین الاقوامی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں پیٹرو کیمیکل کے 10 منصوبے کا افتتاح کیا جائے گااور  یہ منصوبے مئی سے تیار ہو جائیں گے اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے لیے ہر ماہ اوسطاً ایک منصوبہ کا افتتاح ہوگا۔

شاہمیرزایی نے کہا کہ فی الحال، 70 پیٹرو کیمیکل کمپلیکس 550 قسم کے پولیمر اور کیمیائی مصنوعات تیار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرو کیمیکل صنعت کی نصب شدہ صلاحیت 92 ملین ٹن سالانہ ہے لیکن کارکردگی کم ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .