ایرانی کھیل ہمیشہ دوستی کا پیغام لے کر آتا ہے: عالمی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ

تہران۔ ارنا- عالمی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ 21 ویں صدی میں کھیل کا پیغام دوستی اور یکجہتی ہے اور ایران ہمیشہ اس پیغام کا نمونہ رہا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، عالمی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ "رافائل سانتونخا" نے بدھ کی رات کو امام خمینی (رہ) کی ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں ایرانی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ "عبدالمہدی نصیرزادہ" نے ان کا استقبال کیا۔

وہ آج بروز جمعرات کو ایرانی علاقے رامسر کا دورہ کریں گے جہاں مسٹر یورنیورس مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔

سانتونخا نے دورہ رامسر سے پہلے ملک کی مردوں کی پیرا ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں کے اسٹڈیم کا دورہ کیا؛ جس کے بعد عالمی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ، ایرانی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ "محمود خسروی وفا"، ایرانی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ نصیر زادہ، اس فیڈریشن کے چیف "محمد شروین اسبقیان"، سیکرٹری "حمیدی" اور ویٹرنز اینڈ ڈس ایبلڈ سپورٹس فیڈریشن کے ڈائریکٹرز کی شرکت سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پرسانتونخا نے کہا کہ کھیلوں کو معاشرے میں یکجہتی اور اس کو ابھارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میں سیامند رحمان کے اعزازات کی وجہ سے ان سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ اکیسویں صدی میں کھیل دوستی اور یکجہتی کا پیغام ہے اور ایران اس پیغام کی ایک مثال ہے۔ میں جب بھی ایران جاتا ہوں، مجھے اچھا انفراسٹرکچر نظر آتا ہے جو کہ تعریف کا مستحق ہے۔ میں کیھلاڑیوں سے مل کر بہت خوش ہوں۔ ہمارا مستقبل میں ایران میں بڑے مقابلوں کی میزبانی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کیھلاڑی اور کھیل ہمارے بیشتر مقابلوں میں موجود ہوتے ہیں۔ میں ایران باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی حمایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم یہاں نوجوان نسل کو یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ ہم صحت مند اور صاف ستھرا کھیلوں کی تلاش میں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .