"عبدالمہدی نصیرزادہ" نے ایران میں ورلڈ پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ "گاستون پاراژ" کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے ایران میں خواتین کیلئے پاور لفٹنگ زیر زمین کا کھیل تھا اور میں تربیتی کورس کے انعقاد کیلئے وزارت کھیل سمیت ایران کے دورے پر آئی ہوئی تٹیانا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاورلفٹنگ، تن سازی کے ذیلی شعبے میں ہے اور ہم اس کو مزید اجاگرکرنے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ یہ ایرانی فیڈریشن میں ایک اہم کھیل بن جائے۔
نصیرزادہ نے کہا کہ ایران نے ورلڈ پارولفٹنگ کلب کی میزبانی کی تجویز دی جس کا تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ، علاقے بابلسر کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر کھیل سے ملاقات کریں کے اور پاورلفٹنگ کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ پاورلفٹنگ کلب مقابلوں کا آگست مہینے میں ایرانی شہر ارومیہ کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ