ایران کے وزرائے داخلہ اور خارجہ امور نے آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کا جائزہ لیا

تہران۔ ارنا- ایران کے خارجہ اور داخلہ کے وزراء حسین امیرعبداللہیان اور احمد وحیدی نے تہران میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مسلح حملہ آور کے اہداف اور محرکات کا جائزہ لیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، شواہد اور ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر حملہ آور نے مکمل طور پر ذاتی مقصد سے گولی ماری۔

تہران میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے اور سفارت کاروں کی معمول کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حملہ آور کے ذاتی مقاصد کو واضح کرنے کے لیے عدالتی اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .