یہ بات بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے ہفتہ کے روز ذوالفقار 1401 مشق سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زمینی فورس نے اس مشق میں ڈرون اور ہوا بازی کے شعبوں میں نئی حکمت عملیوں اور تکنیکوں کے نفاذ کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک کا مظاہرہ کیا۔
جنرل حیدری نے کہا کہ ہماری فورسز نے کسی بھی صورتحال میں ہر قسم دھمکیوں سے مقابلے کرنے کے لئے تمام موسموں میں مختلف مشقیں کی ہیں تاکہ ان کے کمزور اور مضبوط نکات کو جان سکیں۔
انہوں نے ذوالفقار 1401 مشق کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی فضائیہ پہلی بار کے لئے کبری اور ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مکران کے ساحل پر بحری جہازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف آپریشنز کو کامیابی سے انجام دینے میں کامیاب رہی ہے۔
ایرانی فوج کی زمینی فورس کے کمانڈر نے اس مشق میں ڈرونز کی موثر موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں دفاعی طاقت کے اہم اجزاء میں سے ایک ڈرون ہے اور اس یونٹ کی مضبوطی بہت ہی اہم ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
"ذوالفقار 1401" مشق نے ملکی سہولیات کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرلیا: ایرانی کمانڈر
7 جنوری، 2023، 5:15 PM
News ID:
84991745
تہران، ارنا - ایرانی فوج کی زمینی فورس کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "ذوالفقار 1401" مشق نے ملکی سہولیات اور تجربہ کار انسانی وسائل کی صلاحیتیوں کے استعمال کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرلیا۔
متعلقہ خبریں
-
ایران دنیا کی ڈرون طاقت میں سرفہرست تین ممالک میں شامل
تہران، ارنا - ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران…
-
دفاعی ساز و سامان کی تیاری کیلئے کسی ملک پر انحصار نہیں کرتے: ایران
تہران، ارنا – ایرانی فوج کی فضائی دفاعی افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے…
آپ کا تبصرہ