دنیا کے تمام حریت پسند سازشوں کیخلاف ایران کیساتھ کھڑے رہیں گے

تہران۔ ارنا- لبنان میں فلسطین کی مزاحمت کی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اس کمیٹی سازشوں کیخلاف ایران کی حمایت کرے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، لبنان میں فلسطین کی مزاحمت کی کمیٹی نے آج بروز بدھ کو حزب اللہ میں فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار "حسن حبل اللہ" کی صدارت میں اپنے متواتر اجلاس کے بعد ایک بیان میں لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحدوں کو تعین کرنے کیلئے مذاکرات کے دوران تیل اور گیس کی دولت کو محفوظ رکھنے میں لبنان کی عظیم قومی کامیابی پر لبنان کے عوام، حکومت اور مزاحمت کو مبارکباد دی۔

اس کمیٹی نے غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں چوری شدہ قومی دولت پر فلسطینی عوام کے حق کی اہمیت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں حصہ لینے والوں نے ایرانی شہر شیراز میں واقع سید احمد بن موسی الکاظم علیہ السلام کے روضے پر دہشتگرد گروہ داعش کے حملے اور اس کے نتیجے میں نہتے شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کی شہادت کی سختی سے مذمت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے تمام حریت پسند سامراج کی سازشوں (امریکہ) اور اس کی حمایت یافتہ (قابض صہیونی ریاست) کیخلاف ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .