8 نومبر، 2022، 1:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84936305
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں فسادی لوگ عراقی اقلیم کردستان کے ذریعے مسلح ہوتے ہیں: جان بولٹن

تہران، ارنا - وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حالیہ فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فسادی مسلح تھے اور کہا کہ یہ لوگ عراقی کردستان کے راستے ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

یہ بات جان بولٹن نے بی بی سی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے ایران کے اندر حالیہ فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فسادی مسلح تھے اور کہا کہ یہ لوگ عراقی کردستان کے ذریعے ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

بولٹن جنہوں نے ایران کے خلاف اشتعال انگیز موقف اپنانے اور مداخلت پسندانہ بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں، بی بی سی نیوز چینل کو بتایا کہ ایران کے باغی باغی لوگ عراقی کردستان میں ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں اور ایران میں داخل ہوتے ہیں اور یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ وہ اب غیر مسلح نہیں ہیں ۔

ان باغیوں کی کارروائیوں سے ملک کے کچھ حصوں میں بدامنی اور افراتفری پھیلی ہوئی ہے جبکہ بولٹن نے ان کے فسادات کو احتجاج کے لیے نہیں بلکہ حکومت کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی ایک "منظم یافتہ کوشش" قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .