15 اکتوبر، 2022، 3:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84912730
T T
0 Persons

لیبلز

ارجنٹائن نے وینزویلا کے طیارے کے باقی 5عملے کی رہائی کی اجازت بھی جاری کی

تہران، ارنا - ارجنٹائن میں وینزویلا کے ایک کارگو طیارے کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے سے 4 ماہ گزر جانے کے بعد، اس ملک کی عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی شواہد اور دستاویزات نہیں ہیں اسی لیے باقی پانچ عملے کے نکلنے کی اجازت دے دی۔

EFE نیوز ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے وفاقی جج فدریکو وینا نے وینزویلا کی Emtrasurکمپنی سے تعلق رکھنے والے طیارے کے پانچ باقی عملے کی رہائی کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اس طیارے کے عملے کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے جرم میں گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔

ان پانچ عملے میں سے 2 عملے وینزویلائی اور 3 عملے'' غلامرضا قاسمی، عبدالباسط محمدی اور سعید ولی‌زادہ'' ایرانی تھے۔

قابل ذکر ہے کہ گرفتار ہونے والے عملے کی کل تعداد 19 (14 وینزیلائی اور 5 ایرانی) تھی جو وہ 6 جون سے بے اساس الزامات کی بنیاد پر ارجنٹائن میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .