14 اکتوبر، 2022، 2:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84911886
T T
0 Persons

لیبلز

قابل تجدید توانائی کی ترقی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - توانائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے ملک میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کے شعبے میں حکومت کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس تحقیقی ادارے نے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ مرتب کیا ہے۔

یہ بات مجید عمید پور نے ارنا کےنمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ان سالوں میں پیداواری صلاحیت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بہت سی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیکن 13ویں حکومت نے قابل تجدید توانائی کی ترقی اور توانائی کی کارکردگی میں اضافہ کے لیے بہت اعلیٰ اہداف کو ڈیزائن کیا اور مد نظر رکھا ہے ۔

عمید پور نے کہا کہ 10,000 میگاواٹ توانائی کی بچت اور 10 - 12ہزار میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی ترقی کا حصول ان حکومت کے اہداف میں سے ایک ہے۔ اس لیےاس تحقیقی ادارے نے ان مقاصد کے حصول کیلیے اپنی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .