20 ستمبر، 2022، 11:11 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84893044
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور بولیویا کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھ جاتے ہیں: صدر رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے بولیویا کے ساتھ تعلقات کو دوستانہ اور بڑھتے ہوئے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات عام سیاسی تعلقات نہیں ہیں اور ان کو روز بروز ترقی کرنا چاہیے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز اپنے بولیویا کے ہم منصب لوئیس آرسہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے وزیر خارجہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مشترکہ کمیشن کو فعال کرنے کے پابند ہیں اور اس تعاون کے نتائج دونوں ممالک کے لیے ٹھوس اور فعال ہونا چاہیے۔
آرسہ نے ایران اور بولیویا کے درمیان تعلقات کی دیرینہ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا بیان، جس کی ماضی میں دونوں ممالک نے منظوری دی ہے، تعاون کے تسلسل اور گہرائی کے ساتھ سازگار نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .