سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی زائر کی صورتحال کے جائزے کیلیے ایرانی وزیر خارجہ کو اٹارنی جنرل کا خط

تہران، ارنا - ایران کے اٹارنی جنرل محمدجعفر منتظری نے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو ایک خط بھیجا جس میں سعودی فورسز کے ہاتھوں ایرانی زائرین کی گرفتاری کی صورتحال کے جائزے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خط کے ایک حصے میں آیا ہے کہ اس سال میں حج کے دوران بیت اللہ الحرام کے زائرین میں سے ایک خلیل دردمند کو سعودی حکومت نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ ایرانی زائر بنیادی قانونی حقوق سے بھی محروم ہے۔

اس مراسلے کے مطابق ضروری ہے کہ مذکورہ زائر کے قانونی حقوق کی تعمیل کے مقصد کے لیےفوجداری قانون کے آرٹیکل 290 کے مطابق سوئس حکومت کے ذریعے فوری اقدامات کا حکم دیں اور حاصل ہونے والے نتائج کو مسلسل رپورٹ کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .