افراتفری کو ہوا دینےسے امریکی حکومت کا چہرہ مزید نفرت انگیز ہو جائے گا:ایران

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افراتفری کو ہوا دینا امریکی رجیم کا چہرہ پاک کرنے میں کوئی مدد نہیں دے گا بلکہ اسے ایرانی قوم اور دنیا والوں کے سامنے زیادہ نفرت انگیز بنا دے گا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف نئے سناریو بنانے اور الزامات کا سلسلہ شروع کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایک سیاسی دیوالیہ پن کے شکار مہرے، جانے پہچانے دہشتگرد اور خود مختار ملکوں اور حکومتوں کے خلاف بغاوت کی منصوبہ سازی کرنے والے شخص کے بارے میں افسانہ پردازئیاں ایک بین الاقوامی جرم کی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے لئے آگے نکلنے کی کوششیں ہیں۔

انہوں نے ایک دیوالیہ سیاسی عنصر، ایک مشہور دہشت گرد اور آزاد ممالک اور حکومتوں کے خلاف بغاوت کا منصوبہ بنانے والے کے بارے میں امریکہ کی کہانی بیان کرنا ایک بین الاقوامی جرم ہے۔ ہنگامہ آرائی جاری رہنے سے امریکی حکومت کا چہرہ مزید نفرت انگیز ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس افراتفری کو جاری رکھنا امریکی رجیم کا چہرہ پاک کرنے میں کوئی مدد نہیں دے گا بلکہ اسے ایرانی قوم اور دنیا والوں کے سامنے زیادہ نفرت انگیز بنا دے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .