18 جولائی، 2022، 3:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84824883
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی طالب علموں کی حیاتیات اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن

تہران، ارنا - ایران کی قومی حیاتیات ٹیم نے 33ویں بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں چار طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایران کی قومی حیاتیات ٹیم 'مہدی افشاری، امیررضا زینالی، محمد امین کیانی و محمدمہدی رحیم پور' نے 33ویں بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں چار طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

حیاتیات کا بین الاقوامی اولمپیاڈ آرمینیا میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا جو ایران اور روس مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔

ایرانی طالب علموں کی فزکس ٹیم نے بھی عالمی فزکس اولمپیاڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

دانیال حسین تبار اور محمد صدرا حسینی نے اس مقابلے میں چاندی کے دو تمغے اور طاہا علی محمدی، رادمہر فتحی اور بہراد جہانی نے 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

ورلڈ فزکس اولمپیاڈ پیر 11 جولائی  سے  13 جولائی تک  آنلائن طور پر منعقد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .