ایران نے ایشین سائکلنگ چیمپئن شپ میں 6 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے ایشین سائکلنگ چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان مقابلوں کا 18 جون سے بھارتی دارلحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران، جنوبی کوریا، جاپان، بھارت، ازبکستان، متحدہ عرب امارت، سنگاپور، قازقستان، چین، نیپال، منگولیا، انڈونیشیا، ملائشیا، ترکمانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، تھائی لینڈ اور لائوس کے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی نمائندوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 6 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

ایرانی کھیلاڑیوں کے ان مقابلوں میں حاصل کیے گئے نتایج درج ذیل ہیں؛

"بہروز فرزاد" نے پیرا سائیکلنگ کے ایک کلومیٹر کے حصے میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

"مہدی محمدی" پیرا سائیکلنگ کے انفرادی حصے میں ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

"بہروز فرزاد" نے  پیرا سائیکلنگ کے انفرادی حصے میں میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

"لیلا حیدری" نے 500 میٹر کے انفرادی حصے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

"محمد گنج خانلو" نے اومنیم  میں ایک کا کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

"محمد گنج خانلو" نے اسکرچ میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .