ایشین اولمپک کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر تنقید

تہران، ارنا - ایشیائی اولمپک کونسل کے سیکرٹری جنرل کہا ہے کہ ایک غیر سیاسی کھیلوں کے عہدیدار کے طور پر، میں کہتا ہوں کہ ایران کے خلاف پابندیاں درست اقدام نہیں ہیں۔

یہ بات حسین المسلم نے ہفتہ کے روز ایرانی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سید رضا صالحی امیری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہمارے سامنے بہت بڑے چیلنجز ہیں، جن میں کورونا وبا، جنگ اور ایران کے خلاف پابندیاں شامل ہیں، آج، کھیلوں کے ایک غیر سیاسی عہدیدار کے طور پر، میں کہہ رہا ہوں کہ ایران کے خلاف پابندیاں بالکل بھی مناسب اقدام نہیں ہیں۔
المسلم نے کہا کہ تمام چیلنجوں کے باوجود، ایرانی کیھلاڑیوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران میں کھیل بہت اہم ہے۔
انہوں نے ایران میں اپنی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی طاقت یہ ہے کہ ہم صحت اور انسانی زندگی کو بچانے کے لیے وقف پہلی بین الاقوامی انجمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایران میں آکر خوش ہوں اور اس پروگرام میں جو ہم جزیرہ کیش اور تہران میں منعقد کریں گے، ہم ایرانی مضامین بشمول زورخانہ کے بارے میں سیکھیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .