ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی ایکسپیڈنسی کونسل کے ممبران کو مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر رپورٹ

تہران۔ ارنا - ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری 'علی شمخانی' نے جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایکسپیڈینسی کونسل کے اراکین کو رپورٹ پیش کی۔

ایرانی ایکسپیڈنسی کونسل نے ایک غیر معمولی اجلاس میں جس کی صدارت آیت اللہ آملی لاریجانی نے کی،پارلیمنٹ کے اسپیکر، حکومت اور پارلیمنٹ کے نمائندوں، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل اور ایکسپیڈنسی کونسل کے سکریٹری اور اراکین کی موجودگی میں ساتویں ترقیاتی منصوبے کی پالیسیوں کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

علی شمخانی نے ملک کی صورتحال اور  ملک کے اندر اور خلیج فارس کے علاقے میں سیکورٹی کے قیام کیلیے مسلح افواج اور نظام کے مختلف عناصر کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے  کہا کہ یونانی پانیوں میں حراست میں لیے جانے والے ایرانی آئل ٹیکر کی رہائی کی وجہ سامراج کی غنڈہ گردی کے سامنے ایرانی قوم کی مزاحمت ہے۔

انہوں نے ارکان ایکسپیڈنسی کونسل کو امریکی پابندیوں اور تخریب کاری کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .