ایران اور بحیرہ اسود کی اقتصادی تعاون تنظیم کے درمیان باہمی تعاون کی کانفرنس منعقد ہوگی

تہران، ارنا – ایران اور بحیرہ اسود کی اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس 'تعاون کے مستقبل' کے عنوان سے آج بروز پیر کو تہران میں منعقد کی جائے گی۔

'تعاون کے مستقبل' کے عنوان سے ایران اور بحیرہ اسود کی اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس آج بروز پیر کو تہران میں منعقد کی جائے گی۔

بحیرہ اسود کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، رکن ممالک کے سفیروں، تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے، ای سی او کے سیکرٹری جنرل، ایرانی نجی شعبے کے نمائندوں، بحیرہ اسود کے ممالک کے نمائندوں، وزارتوں کے سینئر منیجرز اور ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کر کے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گی ۔

اس نشست کے موقع پر بحیرہ اسود کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل لازار کومان سکو اور نائب ایرانی وزیر خاربجہ برائے اقتصادی سفارت کاری ' مہدی صفری نے تجارت، نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .