یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر عائد پابندیوں کو غیر موثر کرنے اور اسے ہٹانے کے دو راستوں پر عمل کیا جا رہا ہے، ملک کو اقتصادی تبدیلی کی راہ پر گامزن کرنے اور اشیائے صرف کے لیے حکومتی سبسڈی کی منصفانہ تقسیم کو برقرار رکھنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم حکمت عملی ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ پابندی ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جب کہ ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایران کی سرخ لکیروں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اقتصادی تبدیلی کے ذریعے پابندیوں کو بے اثر کرنا ایران کی اہم حکمت عملی ہے: امیرعبداللہیان
11 مئی، 2022، 3:40 PM
News ID:
84749392
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے اور اسے ہٹانے کے راستے پر گامزن ہے۔
متعلقہ خبریں
-
مغرب کو پابندی ختم کرکے ویانا مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا ثبوت دینا ہوگا: ایرانی سفیر
لندن، ارنا - لندن میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی جماعتوں پر…
-
ایران الفاظ کو ضمانت کے طور پر قبول نہیں کرے گا: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران جوہری معاہدے کو دوبارہ نہ چھوڑنے کے لیے…
آپ کا تبصرہ