ایران سے ڈیری مصنوعات کی برآمد میں 30 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی رواں سال کے دوران ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات ایرانی ڈیری انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل علی اصغر محمد پور نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، روس، یوریشیا، ازبکستان، آذربائیجان، عراق، افغانستان اور ترکمانستان میں ڈیری مارکیٹ کے ایک اہم حصے پر قابض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ڈیری انڈسٹری رواں سال کے دوران برآمدات بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ملک کو پڑوسی ممالک میں زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل ہو۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .