یہ بات علامہ ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز اپنے سربیا کے ہم منصب الکزینڈر ووچیج کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی سطح کو بلند کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔
رئیسی نے ان کو ایران کے سفر کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ اس سفر میں ہونے والے مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں موثر کردار ادا کریں گے۔
سربیا کے صدر نے اپنی طرف سے رئیسی اور ایرانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فریقوں کے پاس اعلیٰ ترین سطح کے تعاون کے لیے بے شمار صلاحیتیں ہیں۔
انہوں نے ایران کے دورے پر آمادگی ظاہر کی اور وعدہ کیا کہ بہترین اور اعلیٰ سطح کے وفود ان کے ساتھ ہوں گے تاکہ ایران میں قیام کے دوران تمام شعبوں میں تعاون کے لیے بات چیت کی جاسکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران اور سربیا تعلقات کو وسعت دینے کیلئے مختلف صلاحیتوں سے لطف اندوز ہیں: صدر رئیسی
3 مئی، 2022، 11:39 AM
News ID:
84740750
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور سربیا اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی صدر کا سربیا کیساتھ تعاون کی صلاحیتیں اور مواقع کی مضبوطی پر زور
تہران، ارنا - ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم سربیا کے ساتھ تعاون کی صلاحیتیں اور…
-
سربیا اور ایران کے درمیان علمی تعاون کا فروغ
بلغراد، ارنا - بلغراد یونیورسٹی کے سربراہ اور تہران کے سفیر نے اعلان کیا کہ سربیا اور ایران…
آپ کا تبصرہ