ایران اور قطر کے درمیان 3 فضائی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تفصیلات؛ ورلڈ کپ کے دوران مسافر پروازوں میں اضافہ

کیش، ارنا۔ ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے جزیرہ کیش پر ایران اور قطر کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہوں کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی 3 دستاویزات پر دستخط کا اعلان کیا اور کہا کہ 2022 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کو بڑھانے کے لیے ضروری تعاون کیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "میر اکبر رضوی" نے وضاحت کی کہ آج سہ پہر کو ایران اور قطر نے 2022 ورلڈ کپ کے دوران، مسافروں کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہوں کے درمیان تعلیمی اور تکنیکی تعاملات، ہوائی ٹریفک کے تبادلے اور فضائی تلاش اور بچاؤ کے لیے ہوا بازی کے تعاون کے 3 دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام کے سربراہان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد آج سہ پہر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کیپٹن "محمدی بخش" اور قطر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ "محمد الہاجری" کے درمیان تعاون کی تین دستاویزات پر دستخط ہوئے۔

میر اکبر رضوی نے مزید کہا کہ تعاون کی پہلی دستاویز کے مطابق، دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کو بڑھانے کے لیے ضروری تعاون کیا جائے گا۔ نیز دونوں فریقین کے درمیان تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں رابطوں کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ آئی سی اے او کونسل کی طرف سے قطر کی فضائی حدود (ایف آئی آر) کی تشکیل کی منظوری کے بعد، ایران اس فضائی حدود کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ اسی مناسبت سے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی ٹریفک کے تبادلے کی توسیع؛ ایران اور قطر کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہوں کی طرف سے دستخط کردہ تعاون کی دوسری دستاویز ہے۔

میر اکبر رضوی نے تیسری دستخط شدہ دستاویز کی وضاحت کی اور کہا خلیج فارس کی فضائی حدود میں تباہ شدہ یا خطرے سے دوچار طیاروں کو تلاش اور بچاؤ کی خدمات فراہم کرنے میں تعاون کے موضوع پر شکاگو معاہدے کے ضمیمہ 12 کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی تیسری دستاویز پر دستخط کیے گئے۔

ایران اور قطر کے درمیان 3 فضائی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تفصیلات؛ ورلڈ کپ کے دوران مسافر پروازوں میں اضافہ

*** ایران قطر ایف آئی آر کنکشن ملک کی ہوابازی میں ایک اہم فائدہ ہے: وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی

 ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا کہ قطر اور ایران کے اوپر فلائٹ زونز (ایف آئی آر) کو جوڑنا، اسلامی جمہوریہ کی بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کے لیے ایک اہم فائدہ ہے۔

"رستم قاسمی" نے پیر کے روز ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ تعاون کی 6 دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں اپنے قطری ہم منصب کے جزیرہ کیش کے 2 روزہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس گہرے دورے میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی پالیسیوں کا تعین کیا جاتا ہے؛ نقل و حمل کے ہوائی اور سمندری، دونوں فریقین کی موجودگی کے ساتھ کئی مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے ایران کی حمایت کے حوالے سے مشترکہ تعاون بھی ان مذاکرات کا ایک اور محور تھا۔ آج قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی موجودگی میں اس شعبے میں تعاون کی چھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

رستمی نے ایران اور قطر کے درمیان ایف آئی آر کی کنگشن سے متعلق کہا کہ قطر کی ایف آئی آر پچھلے سالوں کے معاہدوں کے مطابق گزشتہ 60 سالوں سے بحرین میں تھی؛ دوسرے لفظوں میں جو بھی طیارہ قطری سرزمین پر اترنا تھا اسے بحرین سے اجازت لینی پڑتی تھی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اس سلسلے میں ملک کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے گزشتہ چند مہینوں میں مختلف مشاورت کا آغاز کیا ہے اور آئی سی اے او (انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن) کے ووٹ سے 6 دہائیوں کے بعد اس میں تبدیلی کی گئی.

قاسمی نے کہا کہ درحقیقت اس فیصلے کی بنیاد پر  قطر کے پاس ایک آزاد فضائی سرحد ہے اور ایران کو اب اس ملک کے ہوائی سفر میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دوسری جانب اب سے قطر کی سرزمین میں داخل ہونے والے زیادہ تر طیارے ایران سے رجسٹرڈ ہوں گے جس سے ایرانی فضائی آمدنی ہمارے ملک میں آئے گی۔

 ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے جزیرہ کیش پر ایران اور قطر کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہوں کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی 3 دستاویزات پر دستخط کا اعلان کیا اور کہا کہ 2022 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کو بڑھانے کے لیے ضروری تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج بروز پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کی حکومت نے ہوا بازی اور ورلڈ کپ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 6 دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں؛ ان دستاویزات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ قطر کے دوران طے پانے والے معاہدے کی فارسی دستاویز، ایوی ایشن کے شعبے میں ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ تعاون کی ترقی سے متعلق تین دستاویزات اور سمندری نقل و حمل سے متعلق ایک دستاویز اور منٹس قطر میں ورلڈ کپ کی حمایت میں مشترکہ تعاون کی دفعات شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .