12 مارچ، 2022، 10:19 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84681394
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فلم GALLU کی تین بین الاقوامی میلوں میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- "اشکان شریعت" کی تحریر کردہ اور "کسری تیر سحر" کی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کردہ مختصر فلم GALLU کی تین بین الاقوامی فیسٹیولز میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، GALLU، اشکان شریعت کی لکھی ہوئی ایک مختصر فلم اور کسرہ تیر سحر کی طرف سے پروڈیوس اور ہدایت کاری کی گئی ہے، ایک دیہاتی آدمی کے بارے میں ہے جسے اتفاق سے گوشت کا ایک ٹکڑا مل جاتا ہے اور اسے پکانے کے بعد اسے ایک عجیب ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔

پھر دیوانہ وار تلاش میں وہ دوسرے گوشت کی تلاش کرتا ہے جس کا ذائقہ ایک جیسا ہوتا ہے اور اس تلاش سے تباہیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

فلم GALLU اب Future of Fim Award میں اپنی 11ویں بین الاقوامی نمائش میں حصہ لے گی۔

نیز  اس فلم کی Vanilla Palm Film Festival & Art Competition بھی نمائش ہوگی۔ جو 12 سے 14 مئی 2022 تک The Padre Hotel اور  The Bakersfield Music Hall of Fameمیں منعقد ہوگا۔

اس فلم کو Blackboard international film festiva میں بھی بہترین تصویر کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جو 31 دسمبر سے 2 جنوری تک جاری رہا۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں بہترین سینماٹوگرافی کا ایوارڈ جو فرانس میں منعقد ہوا اس مختصر فلم کا ایک اور ایوارڈ ہے جس کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔

اس فلم نے the Meihodo International Youth Visual Media festival میں بھی شرکت کی، جس کا اہتمام جاپانی کمپنی  نے کیا تھا تاکہ بین الاقوامی سطح پر تخلیقی نوجوانوں کی حمایت اور فروغ اور عالمی فلم سازوں کے درمیان ثقافتی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس مختصر فلم کی پانچویں نمائش کی میزبانی Bizzarrya Short Film Festival نے بھی کی تھی

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں