8 مارچ، 2022، 4:03 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84676230
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی والی بال کھیلاڑی نے قطری 'العربی' ٹیم میں شمولیت اختیار کی

تہران، ارنا - ایرانی قومی والی بال ٹیم کے کھیلاڑی صابر کاظمی نے پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد العربی قطر میں شمولیت اختیار کی ہے۔

صابر کاظمی ایرانی والی بال پریمیئر لیگ  کے اس سیزن میں ارومیہ کی میونسپلٹی ٹیم کا کھیلاڑی تھا لیکن اس ٹیم نے ایک کوارٹر فائنل کے مرحلے میں پیکان کی ٹیم کے خلاف شکست کھائی جس ٹورنامنٹ کے بعد کاظمی امیرکپ ٹورنامنٹ میں قطری 'العربی' کلب کے لیے کھیلے گا۔

کاظمی کو آئندہ 5 دنوں تک اپنی نئی ٹیم میں حصہ لینے کے لیے قطر جانا ہوگا۔

دریں اثنا، قومی والی بال ٹیم کی تکنیکی کمیٹی آئندہ ہفتے 2022 کے ٹورنامنٹ کے لیے مدعو کیے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ قومی ٹیم کا  تربیتی کیمپ 5 اپریل سے شروع ہوگا اور یہ واضح نہیں ہے کہ کیا یہ کھلاڑی 5 اپریل سے پہلے ایران میں واپس آئے گا یا نہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .