7 مارچ، 2022، 3:24 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84674784
T T
0 Persons
ایرانی 13ویں حکومت میں 15.6 ارب ڈالر کے تیل کے معاہدے اور یادداشت پر دستخط

تہران، ارنا – ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ 13ویں حکومت کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 15.6 ارب ڈالر کے 45 سے زائد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردئے گئے۔

یہ بات "جواد اوجی" نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تیل نے 13ویں حکومت کے پہلے چھ مہینوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبوں کی ترقی، برنر گیسوں کو جمع کرنے، پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر، ریفائنریوں کی بہتری اور گیس کے زیر زمین ذخیرہ کرنے کے لئے 15.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 45 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کردیا ہے۔
اوجی نے اس بات پر زور دیا کہ چھ مہینوں کے دوران ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ گیس اور آئل فیلڈز کی ترقی کے لیے 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .