24 جنوری، 2021، 3:32 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84197304
T T
0 Persons
تیل ، گیس اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں نے پابندیوں کو غیر موثر بنا دیا: جہانگیری

تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ تیل ، گیس اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں نے پابندیوں کو غیر موثر بنا دیا اور وزارت تیل اس اس عرصے کے دوران تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں چار گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے اتوار کے روز 25ویں عالمی تیل، گیس، تطہیر اور پیٹروکیمیکل نمائش کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے پھیلنے اور عوام کے صحت کے تحفظ کی وجہ سے اس نمائش میں عوام کی موجودگی کے بغیر جاری ہے۔
جہانگیری نے کہا کہ ہم منفی ایشوز کے بمباری کا شکار ہیں اور بیرون ملک سے ، ہمیشہ ملک کے مستقبل اور ملک کی کامیابیوں کی طرف منفی پمپ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے اور   ملک کے اندر بدقسمتی سے بعض اوقات ملکی مسائل میں خراب ذائقہ کی وجہ سے منفی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل ، گیس ، تطہیر اور پیٹرو کیمیکلز کی وہی بین الاقوامی نمائش ایران کے مستقبل اور ترقی پر سوچنے والوں کے لئے کافی ہے، ایران کے مستقبل اور ترقی پر سوچنے والے افراد کو یہ دیکھنا چاہئے کہ پیٹرو کیمیکل آئل اور گیس کے انتہائی اہم معاشی شعبے سے وابستہ کمپنیوں کے گروپ میں ایران کے بچوں نے کون سی بڑی چیزیں انجام دی ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں؟
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ پابندی کے بعد ہماری غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن وزارت تیل ، جراتمندانہ اقدامات کے ساتھ ، تیل اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا ، تاکہ تیل کی مصنوعات کی برآمد میں چار گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .