24 فروری، 2022، 10:24 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84661468
T T
0 Persons
جوہری مذاکرات کے موقع پر ایرانی ایٹمی تنظیم کے ترجمان کا دورہ ویانا

ویانا، ارنا - ہماری ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کے موقع پر ویانا کا دورہ کیا ہے۔

یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تکنیکی مشاورت کے لیے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جلد ہی منعقد کیا جائےگا۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان کمالوندی نے حال ہی میںویانا کا دورہ کر کے  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد کرج کے 'تسای' کمپلیکس میں  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے کیمرے کی تنصیب کے لیے ایک معاہدہ طے پایا۔

ایرانی اعلی مذاکرات کار اور نائب ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے حالیہ میں گروسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .