16 فروری، 2022، 1:47 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84652712
T T
0 Persons
جوہری معاہدے پر روس اور جرمنی کے موقف کافی قریب ہیں: پیوٹن

ماسکو، ارنا - روسی صدر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر ماسکو اور برلن کے موقف کافی قریب ہیں۔

یہ بات "ولادیمیر پیوٹن" نے منگل کے روز جرمن چانسلر "اولاف شولٹز" کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ اہم بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے، جن میں ایرانی جوہری پروگرام کی صورتحال بھی شامل ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ہم اس معاملے پر وزارت خارجہ کی سطح پر مسلسل رابطے میں ہیں اور مجھے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہاں ہماری پوزیشنیں کافی قریب ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویانا میں، 3 جنوری کو نئے سال کے وقفے کے بعد، مذاکرات کا آٹھواں دور دوبارہ شروع ہوا جس کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنا اور امریکہ کو اس کثیرالجہتی پر واپس لانا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .