14 فروری، 2022، 9:55 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84650563
T T
0 Persons
ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں اپنی پہلی سرکاری ملاقات میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی آرمی کے کمانڈر جنرل "قمر جاوید باجوہ" سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق اپنی پہلی سرکاری ملاقات میں شہر راولپنڈی میں پاکستانی آرمی کے کمانڈر جنرل "قمر جاوید باجوہ" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی"، ایرانی سرحدی پولیس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل "مصطفی قنبرپور"نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کے بعض فوجی اور سیکورٹی حکام نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے ایران پاکستان کے تعلقات، خطے میں سیکورٹی تبدیلیاں، سرحدی تعاون اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنی تعیناتی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

وحیدی کچھ گھنٹے بعد پاکستانی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ آج بروز پیر اپنی پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .