11 فروری، 2022، 5:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84647843
T T
0 Persons
ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کا ویانا کوبرگ ہوٹل میں آغاز

تہران، ارنا- ویانا میں تیسرے ورکنگ گروپ کے اجلاس کا (ایگزیکٹیو انتظامات) ایران اور 1+4 ممالک کے ماہرین کی شرکت سے آغاز کیا گیا۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، ویانا میں تیسرے ورکنگ گروپ کے اجلاس کا (ایگزیکٹیو انتظامات) ایران اور 1+4 ممالک کے ماہرین کی شرکت سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ "علی باقری کنی" کی سربراہی میں ایرانی مذاکراتی ٹیم پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے آٹھویں دور کو جاری رکھنے کے لیے گزشتہ منگل سے ویانا میں ہے۔

یہ دور، جو 27 دسمبر کو ویانا میں شروع ہوا، مذاکرات کا سب سے طویل ہے، جس میں شرکاء نے ایک معاہدے کے مسودے کو مکمل کیا اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کیا۔

وفود کی اکثریت تسلیم کرتی ہے کہ بعض مسائل کی پیچیدگی کے باوجود بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ساتھ مغربی میڈیا، مغربی ٹیموں کی کھیل کھیلانے کی ماحول پیدا کرنے اور ایرانی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کے لیے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .