5 فروری، 2022، 5:44 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84639679
T T
0 Persons
فلسطینی گروپوں کی صیہونی حکومت کو افریقی یونین سے نکالنے کی اپیل

تہران، ارنا - آج بروز ہفتہ 5 فروری کو منعقد ہونے والے افریقی سربراہی اجلاس میں شریک عرب اور افریقی ممالک کے فلسطینی گروپوں نے افریقی یونین سے صیہونی حکومت کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک حماس نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی حکومت کی افریقی یونین میں رکنیت کی مخالفت کی اور مبصر رکن کی حیثیت سے اس رجیم کی رکنیت کی منظوری کو بھی افریقی یونین کے انسانی حقوق کے چارٹر اور اس کے اصولوں اور اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ جس میں نسل پرستی کے خلاف جنگ اور استعمار کو ختم کرنے اور قوموں کے حق خود ارادیت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

حماس نے افریقی آزاد ممالک کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور افریقی یونین میں بیت المقدس کی قابض حکومت کی دوبارہ رکنیت کے روکنے پر زور دیا۔

اس تحریک نے کہا کہ افریقی یونین کے بنیادی اصول استعمار اور نسل پرستی کے خلاف جنگ پر زور دیتے ہیں جب کہ قابض حکومت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور فلسطینی عوام اور اس کی سرزمین اور مقدسات کے خلاف ہر قسم کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

دوسری جانب تحریک فتح نے افریقی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سربراہی اجلاس کو صیہونی حکومت کو نکال باہر کرنے اور اقوام کے درمیان یکجہتی کے اصولوں اور بنیادوں کو قائم کرنے کے ایک سربراہی اجلاس میں تبدیل کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .