یہ بات علی بہادری جہرمی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھی۔
انہوں نے ایرانی کشتی ٹیم کے بعض ارکان کو امریکی ویزے جاری نہ کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی منتقلی سے امریکی حکومت کے عوام دشمن اور قانون مخالف رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چھ ارکان کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ٹیکساس میں دوستانہ میچ کے لیے ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا گیا۔ جبکہ ایرانی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ نے امریکی کشتی ٹیم کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ