ایران، چین اور روس کے جنگی جہازوں نے بحری اہداف کو نشانہ بنایا

تہران، ارنا۔ 2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشق کے دوران ایرانی، چینی اور روسی جنگی جہازوں نے سمندر میں پہلے سے طے شدہ اہداف کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق، 2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشق کے ترجمان ایڈمیرل "مصطفی تاج الدینی" نے کہا کہ 2022 میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ کمبائنڈ مشق کے اس مرحلے میں، ایران، چین اور روس کے جنگی جہاز ، جو آج صبح شمالی بحر ہند میں مشن کی جگہ پر گئے تھے، نے مشق کے اس مرحلے کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے اس مرحلے پر، ایران، چین اور روس کے جنگی بحری جہازوں نے ایرانی ڈسٹرائر "جماران" کی کمان میں، 20 ملی میٹر کیلیبر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سمندر میں پہلے سے طے شدہ سطحی اہداف کو نشانہ بنایا۔

2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ کمبائنڈ مشق کے ترجمان نے نوٹ کیا کہ اس کے علاوہ اگلے مرحلے میں "PHOTOEX" مشق کا مظاہرہ کیا گیا جس میں خطے میں خطرات کے پیش نظر مشق میں حصہ لینے والے جنگی جہازوں کی تشکیل اور جارحانہ انتظامات شامل تھے۔

ایڈمیرل تاج الدینی نے کہا کہ بین الاقوامی اتحاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی بین الاقوامی پوزیشن کو فروغ دینے کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کا قیام، اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بہت ضروری ہے اور اسی لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری افواج، بحری میدان میں کسی بھی خطرے کی اجازت نہیں دیں گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .