سپاہ پاسداران انقلاب کی پیغمبر اعظم (ص) 17 فوجی مشقوں کا آغاز جو پیر کے روز سے ملک کے جنوبی علاقوں میں ہوا آج جمعرات کی علی الصبح ان فوجی مشقوں کی بھرپور دن رات کارروائیوں کے بعد مکمل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے زمینی یونٹس نے جن میں کمانڈوز، بکتر بند ، آٹلری ، ڈرون اور ہیلی کاپٹر یونٹ شامل تھے، کمبائنڈ نائٹ ریہرسل انجام دیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی IRGC کے مطابق ان مشقوں کے اہداف کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس کے نتائج تسلی بخش رہے۔
پیغمبر اعظم فوجی مشقوں کے بری سیکشن کے آخری مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دستے کے ہیلی کاپٹروں نے بھی فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو اپنے تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا اور اس جنگ کے طے شدہ اہداف کے حصول میں کامیاب رہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیر کے روز سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صوبہ ہرمزگان، بوشہراور خوزستان کے ساحلی علاقوں میں، پیغمبر اعظم کی مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز کیا تھا جس میں بری ، بحری اور فضائی دستوں کے علاوہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے بعض یونٹس بھی شریک تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ