3 جنوری، 2022، 2:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84600949
T T
0 Persons
ایرانی صدر کی موجودگی میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی تقریب کا آغاز

تہران - ارنا – ایرانی صدر مملکت کی موجودگی میں "حاج قاسم کی جدائی کے موقع پر تہرانی عوام کا عظیم اجتماع" کے عنوان سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی یادگاری تقریب کا آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تہرانی عوام کے ایک بڑے اجتماع، فوجی اور قومی حکام کی موجودگی میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی تقریب کا پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے امام خمینی ؒ کے عظیم الشان نماز گاہ میں آغاز کیا گیا۔
اس تقریب میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی خطاب کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔  
ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .