26 دسمبر، 2021، 11:06 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84590905
T T
0 Persons
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی حضرت عیسیٰ (ع) کی یوم پیدائش پر مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دنیا بھر کے تمام عیسائیوں کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ غلامحسین محسنی اژہ ای نے اپنے مبارکبادی پیغام میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء نے انسانیت کو عدل، سچائی، خوبصورتی اور لامحدودیت کے اعلی ترین مظہر کے طور پر خدا کی عبادت اور اس کی تعریف کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے جس جبلت کے ساتھ لوگوں کو پیدا کیا ہے، تمام انبیاء کے پیغام کی طرف متعصب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جابر، استکباری طاقتیں اپنی نسل پرستانہ پالیسیوں، گھناؤنے جرائم اور لالچ سے عدل کو قتل کرنے اور انسانی معاشروں کو مسیح اور دیگر تمام پیغمبروں کے پیغام کے آخری ہدف جو پوری دنیا میں انصاف، مساوات، امن اور خوشی پھیلانا ہے، سے محروم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا میں، مسیح علیہ السلام کی یوم پیدائش کے موقع پر، متکبروں کے سامنے انصاف کا جھنڈا بلند کرنا چاہیے۔
انہوں نے دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یوم پیدائش کے "حقیقی پیروکاروں" کو مبارکباد پیش کی خاص طور پر عزیز شہریوں کو؛ ان کی خواہش ہے کہ وہ انصاف، امن اور خوشی سے لطف اندوز ہوں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .