25 دسمبر، 2021، 11:15 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84589713
T T
0 Persons
ایرانی صدر کی عالمی کیتھولک رہنما کو نئے عیسائی سال کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے عالمی کیتھولک رہنما  کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ولادت دوستی اور پرہیزگاری کیلیے ایک موقع ہے۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دنیا بھر کے تمام عیسائیوں  اور عالمی کیتھولک رہنما 'پوپ فرانسس' کو اپنے ایک پیغام میں امن اور دوستی کے پیغمبر 'مسیح' (ع) کی ولادت اور نئے عیسائی سال 2022 کی آمدپر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس بابرکت ولادت کو حضرت مریم علیہا السلام کی تعظیم کا موقع سمجھا۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ یسوع مسیح کی پیدائش خدا کے ارادے اور طاقت کا مظہر ہے،حضرت مریم علیہ السلام کا روحانی مقام اور خواتین کے مقام کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔'' اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے''

انہوں نے بتایا کہ میں مختلف الہی ادیان کے پیروکاروں کے دلوں اور نظریات کو قریب لانے میں آپ کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں  آپ کی صحت اور کامیابی  اور تمام بندوں اور تمام انسانوں کی خوشی کیلیے دعا کرتا ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .