عراقی محکمہ خارجہ کے ترجمان "احمد اصحاف" نے آج بروز بدھ کو عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی (واع) سے کہا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" ایک سرکاری وفد کی قیادت میں دورہ تہران روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الاعرجی" اور دیگر عراقی عہدیدار شامل ہیں۔
عراقی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراقی وفد، کل بروز جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی سلامتی صورتحال سمیت ویانا جوہری مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں پر مذاکرات کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ