13 دسمبر، 2021، 4:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84575799
T T
0 Persons
ایران میں کورونا کی روزانہ شرح اموات 50 تعداد سے کم پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، آج، 566 روز کے بعد ملک میں کورونا کی روزانہ شرح اموات 50 سے کم تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، 12 سے 13 دسمبر تک ملک میں مزید 2 ہزار 706 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 422 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 6 ملین 157 ہزار 519 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس وبا سے متاثرہ 42 افراد کورونا سے جان کی بازی ہارگئے اور اب تک ملک میں کورونا کی مجموعی شرح اموات 130 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔

آج اور 566 روز کے بعد ملک میں کورونا کی روزانہ شرح اموات 50 سے کم تک پہنچ گئی؛ آخری بار 25 جون کو ایک دن میں 50 سے کم افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ایران کے 14 صوبے بشمول سیستان و بلوچستان، چہارمحال و بختیاری، کہکیلویہ اور بویر احمد، جنوبی خراسان، زنجان، ایلام، بوشہر، ہرمزگان، یزد، مرکزی، کرمانشاہ، لرستان، البرز اور فارس میں کورونا کی شرح اموات صفر تھی۔

اس کے علاوہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں کورونا سے متاثرہ 5 ملین 975 ہزار 404 افراد، صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم ملک بھر میں کورونا کا شکار 3 ہزار 69 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 40 ملین 157 ہزار 86 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں اب تک 58 ملین 778 ہزار 763 افرد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 49 ملین 560 ہزار 783 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 2 ملین 754 ہزار 192 افراد نے ویکسین کی تیسری خوراک لگوالی لی ہے اور اب ملک میں مجموعی طور پر 111 ملین 84 ہزار 738 کورونا ویکسین کی خوراکین لگائی گئی ہیں۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .