رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 58 ملین 193 ہزار 586 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 48 ملین 349 ہزار 504 افراد نے دوسری خوراک لگوالی ہے اور اب ملک میں مجموعی طور پر 107 ملین 940 ہزار 633 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
نیز ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 77 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر اس وبا کی ہلاکتوں کی شرح 130 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
اور اب ملک میں 5 سے 6 دسمبر تک 3 ہزار 356 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 559 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور آج تک مجموعی طور پر 6 ملین 137 ہزار 821 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ، اب تک ملک میں اس وبا کا شکار 5 ملین 930 ہزار 502 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھڑ چلے گئے ہیں۔
تاہم اب ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 3 ہزار 232 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
نیز اب تک مجموعی طور پر 39 ملین 415 ہزار 479 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ