ایران میں مقیم افغان ثقافتی اور تارکین وطن فنکاروں کی انجمن کے ایک رکن نے اتوار کے روز اس نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد نوجوان فنکاروں بالخصوص خواتین کی مدد کرنا ہے جو حضرت زینب کبریٰ (س) کی ولادت کے موقع پر انعقاد کیا گیا ہے نیز یہ نمائش، فنکارانہ روابط کو ظاہر کرنے اور ایران اور افغانستان کی دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی روابط قائم کرنے اور افغانستان کی فنکار برادری سے ایرانی قوم کی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنے اور پاکدشت شہر کی فنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔
"نثار احمد تاجک" نے کہا کہ یہ نمائش پاکدشت شہر کے اسلامی ثقافت و رہنمائی کے دفتر، "ترنج خیال" ثقافتی و فنی انسٹی ٹیوٹ اور امام خمینی(رہ) ثقافتی و فنی انسٹی ٹیوٹ اور صوبہ تہران کے شہریوں کے امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں پاکدشت شہر میں میں رہنے والے 22 ایرانی اور افغان فنکاروں کے 70 سے زائد فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکدشت میں رہنے والے افغان فنکاروں کی نمائش پاکدشت کے رحیمی بلیوارڈ پر واقع امام خمینی (رہ) کے ثقافتی مرکز میں ایک ہفتے کیلئے شائقین کی پذایرئی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکدشت، جس کی آبادی 350 ہزار ہے، تہران کے جنوب مشرق سے 25 کلومیٹر سے دور کے فاصلے پر واقع ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ