29 نومبر، 2021، 2:33 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84559571
T T
0 Persons
بعض یورپی ممالک ویانا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک ویانا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ویانا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ بعض یورپی ممالک ویانا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے امور میں ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کے دورہ افغانستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم گذشتہ چالیس برسوں سے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور سخت  لمحات میں ہم ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ رہیں گے۔

خطب زادہ نے کہا کہ افغانستان کو اس وقت مختلف شعبوں ميں مشکلات کا سامنا ہے جن میں اقتصادی مشکلات سرفہرست ہیں اور ایران نے اقتصادی مشکلات کے حل کے سلسلے میں کئی اقدامات انجام دیئے ایران نے افغانستان کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی ہے اور آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کاظمی قمی کا دورہ افغانستان اس بات کا مظہر تھا کہ ایران افغان قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے ہمہ گیر اور جامع حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کوشش کررہا ہے ،اس سلسلے میں طالبان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا۔ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل افغانستان کے مختلف قبائل، اقوام  اور عالمی برادری کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے جوہری ایٹمی معاہدے میں امریکی واپسی کی شرط کے بارے میں کہا  کہ امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرکے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اس کی خلاف ورزی کی ہے لہذا امریکہ غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرکے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم سنجیدہ عزم کے ساتھ ویانا پہنچ گئی ہے تو اگر امریکہ بھی مذاکرات کی بندش کو حل کرنا چاہے تو مذاکرات صحیح راستے پر گامزن ہوں گے۔

انہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہمارے لیے ایک ناقابل تسخیر موضوع ہے اور گزشتہ دہائیوں میں اس سرزمین کے مظلوم عوام کی مصائب ایرانی عوام کے ذہنوں سے کبھی نہیں مٹ سکیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .