ایرانی صدر مملکت "سید ابراہیم رئیسی" اور ان کے ہمراہ وفد 15ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کی رات ترکمانستانی دارالحکومت عشق آباد پہنچ گئے۔
علامہ رئیسی ترکمانستان کے صدر کی باضابطہ دعوت پر دورہ اشک آباد پر ہیں۔
ترکمانستان کے صدر ای سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اور اس دورے کا مقصد ای سی او علاقائی تعاون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
ای سی او جو کہ 400 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ 10 ممالک (اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، ترکی اور قازقستان) پر مشتمل ہے، دنیا میں توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے حوالے سے اہم ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
![ترکمان صدر کا ایرانی صدر سے با ضابطہ استقبال ترکمان صدر کا ایرانی صدر سے با ضابطہ استقبال](https://img9.irna.ir/d/r2/2021/11/28/4/169232706.jpg?ts=1638077972490)
تہران، ترکمانستان کے صدر نے ہفتہ کی رات اشک آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب سے با ضابطہ استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
-
ہماری ترجیح علاقائی ممالک سے تعاون کا فروغ ہے: ایرانی صدر
تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سمیت علاقائی ملکوں سے تعاون کا فروغ…
-
ایرانی صدر ای سی او سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے ترکمانستان کا دورہ کریں گے
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 15ویں سربراہی اجلاس…
آپ کا تبصرہ